وادی نیلم میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش، بالائی علاقوں میں تیز آندھی اور بلند سیاحتی مقامات پر ہلکی برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔
آزاد کشمیر کی جنت نظیر وادی نیلم میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش ہوئی، جبکہ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے علاقے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا۔
وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں تیز آندھی چلنے لگی، جس کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا۔ دوسری جانب بلند و بالا سیاحتی مقامات پر ہلکی برفباری بھی ہوئی۔
پہاڑوں پر برفباری، مختلف مقامات پر بارش اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث وادی نیلم میں موسم کی خنکی مزید بڑھ گئی۔ بارش اور برفباری کے نتیجے میں علاقے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا۔