لندن میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پہلی ڈیجیٹل اراضی رجسٹری مکمل
پاکستانکاروبار
اردو

لندن میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پہلی ڈیجیٹل اراضی رجسٹری مکمل

پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی نے لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے ذریعے اراضی کی پہلی ڈیجیٹل رجسٹری کامیابی سے مکمل کی ہے، جس کے تحت اب اوورسیز پاکستانی وطن واپس آئے بغیر جائیداد کی خرید و فروخت اور منتقلی کر سکتے ہیں۔ ابتدائی طور پر برطانیہ سے شروع کی جانے والی اس…

اشتہار / Advertisement
مکمل خبر پڑھیںخبر سکیڑیں

پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی نے لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے ذریعے اراضی کی پہلی ڈیجیٹل رجسٹری کامیابی سے مکمل کی ہے، جس کے تحت اب اوورسیز پاکستانی وطن واپس آئے بغیر جائیداد کی خرید و فروخت اور منتقلی کر سکتے ہیں۔ ابتدائی طور پر برطانیہ سے شروع کی جانے والی اس سہولت کا دائرہ کار اگلے 30 دنوں میں وزارتِ خارجہ کے تعاون سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات تک بھی بڑھایا جائے گا۔

پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی بورڈ آف ریونیو پنجاب نے اوورسیز پاکستانیوں کو جدید، محفوظ اور سہل اراضی خدمات کی فراہمی کے سلسلے میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے ذریعے پنجاب میں واقع اراضی کی پہلی ڈیجیٹل رجسٹری کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کے جدید ڈیجیٹل نظام کی بدولت اب بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان آئے بغیر اپنی جائیداد کی خرید و فروخت اور ملکیت کی منتقلی کا عمل زیادہ آسان، شفاف اور محفوظ ہوگیا ہے اس تاریخی اقدام کے تحت آج لندن میں مقیم ایک پاکستانی شہری نے ضلع دینہ، پنجاب میں واقع اپنی اراضی پاکستان میں موجود خریدار کے نام منتقل کی۔ اس عمل کے دوران فروخت کنندہ کا بیان لندن سے محفوظ ڈیجیٹل لنک کے ذریعے ریکارڈ کیا گیا جبکہ رجسٹری کا تمام قانونی عمل جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کامیابی سے مکمل کیا گیا۔پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل اکرام الحق نے کہا کہ یہ پیش رفت اوورسیز پاکستانیوں کے اعتماد کو مزید مستحکم کرنے، اراضی کے لین دین میں شفافیت کو فروغ دینے اور عوام کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس اقدام سے اراضی سے متعلق خدمات میں جدت، سہولت، تحفظ اور مثر طرزِ حکمرانی کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں یہ سہولت برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے لیے دستیاب ہے جبکہ پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی اور وزارتِ خارجہ کے باہمی اشتراک سے آئندہ 30 دنوں کے دوران اس سہولت کا دائرہ کار مزید بڑھاتے ہوئے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں تک بھی توسیع دی جائے گی، تاکہ زیادہ سے زیادہ اوورسیز پاکستانی اس جدید اور سہل نظام سے مستفید ہو سکیں۔پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے مثر استعمال کے ذریعے عوام بالخصوص اوورسیز پاکستانیوں کو عالمی معیار کی شفاف، محفوظ اور شہری دوست خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

English version

Punjab Land Records Authority Launches First Overseas Digital Land Registry in London

The Punjab Land Records Authority (PLRA) has achieved a significant milestone by executing its first-ever digital property registry from abroad through the Pakistan High Commission in London. This system enables overseas Pakistanis to buy, sell, and transfer property in Punjab securely and transpare…

Read moreCollapse

The Punjab Land Records Authority (PLRA) has achieved a significant milestone by executing its first-ever digital property registry from abroad through the Pakistan High Commission in London. This system enables overseas Pakistanis to buy, sell, and transfer property in Punjab securely and transparently without traveling back to the country. Demonstrating this new capability, a London-based citizen successfully transferred land in Dina to a buyer in Pakistan using a secure digital link. Currently active in the UK, the initiative will be expanded to Saudi Arabia and the UAE within 30 days in collaboration with the Ministry of Foreign Affairs.

Punjab Land Records Authority (Board of Revenue Punjab) has successfully completed the first digital land registry for property located in Punjab through the Pakistan High Commission in London. Under this modern system, overseas Pakistanis can now buy, sell, and transfer property ownership easily, transparently, and securely without traveling to Pakistan.


Under this historic initiative, a resident living in London transferred property located in District Sohawa/Dina to a buyer present in Pakistan via a secure digital link.


According to DG PLRA Ikram Ul Haq, this step is significant toward boosting the confidence of overseas Pakistanis and promoting transparency. Currently, this facility is available in the UK, but within the next 30 days, it will be expanded to Saudi Arabia and the United Arab Emirates in collaboration with the Ministry of Foreign Affairs.

اشتہار / Advertisement